پنجاب حکومت نے 11 افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کردئیے

  پنجاب حکومت نے 11 افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کردئیے

  



لاہو ر(این این آئی) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احسان الحق ضیاء کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفر گڑھ، محمد عمران کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگر، عمران منیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن، محمد تسلیم اختر راؤڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر، محمداشرف کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو،منورحسین کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ،محمد اشرف زونل ایدمنسٹریٹر (اوقاف)لاہور کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، تقرری کے منتظر احسان الحق ضیاکو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)مظفر گڑھ،تقرری کے منتظرمحمد عمران کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)بہاولنگر،انور حسین اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) بہاولپور کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری داخلہ پنجاب اورحسین عباس مزمل کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے تبدیل کر کے محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا۔

تبادلے

مزید : صفحہ آخر