پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا 5سال سے زیر التوا ہونا زیادتی، اسحاق ڈار
لندن (آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق وزیر خزانہ اسحاق نے کہا ہے پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبرایس بابر نے اپنی جماعت کیخلاف فارن فنڈنگ کی شکایت جمع کرائی تھی جو 5سال سے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے،پی ٹی آئی نے اپنی حفت مٹانے کیلئے مسلم لیگ ن کیخلاف ڈیڑھ سال پہلے فارن فنڈنگ کی شکایت جمع کروائی جس کا ہم نے مکمل جواب دیا، ہم منی ٹریل سمیت دیگرثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کروا چکے ہیں،ن لیگ اپنا مقدمہ لڑ رہی ہے لیکن پچھلی پیشوں سے پی ٹی آئی کے وکیل غائب ہیں، ہمارا کوئی فارن فنڈنگ کا مسئلہ نہیں لیکن تحریک انصاف پر لگے الزامات کافی سنگین ہیں،پانچ سال سے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر زیادتی ہے،الیکشن کمیشن کا آئینی و قا نو نی فرض ہے بغیر مزید تاخیر فیصلے سنائے۔جمعرات کو اپنے ویڈیو بیان میں ان کا مزید کہنا تھا تحریک انصاف صرف اپنے مقدمے کا اثر زائل کرنے کیلئے کے دونوں پارٹیوں پر فارن فنڈنگ کا مقدمہ ہے،ہمارا کوئی فارن فنڈنگ کا مسئلہ نہیں لیکن تحریک انصاف پر لگے الزامات کا فی سنگین ہیں۔
اسحاق ڈار