حج سیاحت نہیں مشقت کا سفر، خواتین کو تربیت کی زیادہ ضرورت: پیر نورالحق قادری 

حج سیاحت نہیں مشقت کا سفر، خواتین کو تربیت کی زیادہ ضرورت: پیر نورالحق قادری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے حج2020ء کی تیاریوں کے سلسلے میں وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام ملتان ہونے والی چوتھی مشاورتی حج ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافہ کیا،حج2020ء کے لیے منٰی،عرفات،مذدلفہ میں حاجیوں کی سہولیات بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حج سیاحت نہیں مشقت کا سفر ہے،خواتین کی تربیت کی زیادہ ضرورت ہے،حج پالیسی 3سال کیلئے بنانے کی تجویز ہے،ملک بھر میں ہونیو الی مشاورتی حج ورکشاپ سے موصول ہونیو الی تجاویز کی روشنی میں حج پالیسی2020ء ترتیب دیں گے،ہوپ پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین ندیم اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکیم کی طرح پرائیویٹ سکیم بھی کم ازکم 3سال کیلئے بنائی جائے،پرائیویٹ سکیم کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر حج2020ء میں سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کا کوٹہ برابر رکھا جائے،ائیر لائنز کی مانپلی کے خاتمے کیلئے اوپن سکائی پالیسی بنائی جائے،ائیر لائنز کو46کلو وزن لانے کا پابند کیا جائے،چیئرمین ہوپ رانا شاہد نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منظم کو کم ازکم 6ماہ کا ملٹی پل ویزہ دیا جائے گزشتہ سال دو دو دن کا ویزہ دیا گیا جس کی وجہ سے حج آرگنائزر کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،دوسری دفعہ حج کرنیوالوں پر 2ہزار ریال کی شرط ختم کی جائے،مانیٹرنگ کے نام پر آڈٹ بند کیا جائے،50افراد کے کوٹہ کے ساتھ 2011ء سے کامیاب حج آپریشن کرنیوالوں کا کوٹہ کم ازکم دو بسوں کا کیا جائے،ڈائریکٹر حج ملتان سید امتیاز شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج2019ء کی طرح حج2020ء کے آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے مشاورتی حج ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے،حجاج کرام کی طرف سے موصول ہونیوالی قابل عمل تجاویز کو حج پالیسی 2020ء کا حصہ بنائیں گے،مشاورتی حج ورکشاپ میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری حج زینت حسین بنگش نے مبصر کی حیثیت سے شرکت کی اور موصول ہونے والی تجاویز کو نوٹ کرتے رہے۔ 
پیر نور الحق قادری 

مزید :

صفحہ آخر -