چودھری شجاعت سے خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد کی ملاقات 

  چودھری شجاعت سے خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد کی ملاقات 

  



 لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ ملاقات میں چودھری شافع حسین اور رانا خالد بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے ان کی امامت میں نماز ظہر بھی ادا کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے چودھری شجاعت حسین کو اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کا دعوت نامہ بھی دیا۔

چودھری شجاعت 

مزید : صفحہ آخر