گلبرگ اور مغلپورہ میں فائرنگ، لڑکی سمیت دو افراد قتل، ملزم فرار

گلبرگ اور مغلپورہ میں فائرنگ، لڑکی سمیت دو افراد قتل، ملزم فرار

  



لاہور (کرائم رپورٹر)شہر میں مختلف واقعات میں جواں سالہ لڑکی سمیت دو افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، دونوں واقعات میں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ گلبر گ کے علاقہ گرو مانگٹ روڈ پو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 25 سالہ لڑکی حرا کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، مقتولہ کی لاش قبرستان کے قریب سے ملی، پو لیس نے لا ش مردہ خانے بھجوا دی۔مغل پورہ کے علاقہ میں ملک صابر گھر کے باہر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے جنہوں نے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا زخمی کو سروسز ہسپتال لے جا یا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے دم توڑ گیا۔

مزید : صفحہ آخر