آنکھوں کے علاج کیلئے قیدی کی استدعا رٹ پٹیشن میں تبدیل،کل سماعت مقرر

    آنکھوں کے علاج کیلئے قیدی کی استدعا رٹ پٹیشن میں تبدیل،کل سماعت مقرر

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ میں سزائے موت کے قیدی خادم حسین نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ کر استدعا کی ہے کہ اسے بینائی کا مسئلہ ہے، آنکھوں کے علاج کی سہولت دی جائے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے قیدی کی درخواست رٹ پٹیشن میں تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسے کل سماعت کے لئے مقرر کر لیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیمبر سماعت میں قیدی کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

قیدی استدعا

مزید : صفحہ آخر