ایک اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ، بجلی پھر 1روپے 82پیسے فی یونٹ مہنگی 

ایک اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ، بجلی پھر 1روپے 82پیسے فی یونٹ مہنگی 

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) عوام کیلئے پھر بری خبر، بجلی 1 روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نو ٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی صارفین کو دسمبر کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی مہنگی

مزید : صفحہ اول