ماضی میں متعددمایہ ناز کھلاڑی پاکستانی سیاست کا حصہ رہے

      ماضی میں متعددمایہ ناز کھلاڑی پاکستانی سیاست کا حصہ رہے

  



لاہور(افضل افتخار) برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے پاکستانی سیاست میں آنے کا عندیہ دیاہے اوراس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ وہ پاکستانی سیاست میں مثبت کردار ادا کریں اور پاکستانی عوام سے ان کو پیار ہے اور ان کی محبت میں وہ سیاست میں حصہ لینا چاہتے ہیں اس سے قبل اگر کھیلوں سے وابستہ افراد کی سیاست میں آنے کی بات کی جائے تو اس سے قبل بھی مختلف کھیلوں سے وابستہ افراد نے سیاست میں اپنی قسمت آزمائی ہے۔وہی پاکستان کے کھیل کے میدانوں سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف شخصیات نے کھیل کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کے بعد عملی طور پر سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا اور وہاں بھی کامیاب اننگ کھیلنے میں مشغول رہے اگر ان کاذکر کیا جائے تو پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اس لسٹ میں سب سے اوپر نظر آتے ہیں جو کرکٹ میں بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے کے بعد سیاست میں آئے اور ان کی مسلسل جدو جہد نے انہیں ملک کا وزیر اعظم بنا دیا۔ان کے بعد میر ظفر اللہ جمالی ہاکی کے پلیئر کے طور پر کھیل چکے ہیں،چوہدری اختر رسول،قاسم ضیاء،سرفراز نواز،عبدالحفیظ کاردار جیسی شخصیات بھی سیاست میں کامیاب رہ چکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی نے بھی ملک کا وزیر اعظم بننے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

اسی طرح حال ہی میں باکسر عامر خان کا بیان بھی منظر عام پر آچکا ہے جس میں وہ سیاست میں قدم رکھنے کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی