سدرن پنجاب کے کرکٹر عبدالرحمٰن مزمل پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ

  سدرن پنجاب کے کرکٹر عبدالرحمٰن مزمل پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر سدرن پنجاب کے کرکٹر عبدالرحمٰن مزمل پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ عبدالرحمٰن مزمل کوکے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں ناردرن کے خلاف آٹھویں راؤنڈ کے میچ میں کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف، امپائر یامیچ ریفری کے فیصلے پر اعتراض کرنے سے متعلق لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔میچ کے دوران سدرن پنجاب کی پہلی اننگز میں بلے باز عبدالرحمٰن مزمل امپائر کی جانب سے کیچ آؤٹ دئیے جانے کے باوجود کافی دیر کریز پر موجود رہے۔آن فیلڈ امپائرز آصف یعقوب اور راشد ریاض نے عبدالرحمٰن مزمل کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

سدرن پنجاب کے کرکٹر عبدالرحمٰن مزمل کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری سہیل ادریس نے عبدالرحمٰن مزمل پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی