لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی مقرر

      لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی مقرر

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا۔ جمعر ات کو ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو27نومبر2019سے جنرل عہدے پر تر قی دیتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دیدی۔ جنرل زبیر محمود حیات 29نومبر کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے انفنٹری10سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا،وہ کوہاٹ میں بھی انفنٹری ڈویژن کی بھی کمان کر چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے بھی کمانڈنٹ رہ چکے ہیں،وہ کورکمانڈر روالپنڈی جیسی اہم پوزیشن پر بھی تعینات رہے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل سٹاف بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو طو یل مدت کیلئے توسیع د یئے جانے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی19اگست2019کو جاری کیا جاچکا ہے۔

ندیم رضا تعیناتی

مزید : صفحہ اول