نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہونے میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں: ڈاکٹر عدنان 

  نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہونے میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں: ڈاکٹر عدنان 

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم کی طبیعت راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی، بحالی میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔لندن میں نواز شریف کے ساتھ موجود ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ لندن میں نواز شریف کا علاج جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو دیے گئے سٹیرائیڈز کے سائیڈ ایفیکٹس بہت زیادہ ہیں، برطانوی ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ اسٹیرائیڈز کو کم کرکے مکمل روک دیا جائے۔دوسری جانب میاں نوازشریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ نتائج کے بعد ہی بیماری کی تشخیص ہو سکے گی۔لاہور سے لندن پہنچنے کے بعد نواز شریف کے لندن کے گائیز ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ لئے گئے تھے۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹس ایک ہفتے میں ملیں گی، ان کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ سابق وزیراعظم کو امریکا لے جایا جائے یا پھر لندن میں ہی باقاعدہ علاج شروع کیا جائے۔ڈاکٹرز نے نواز شریف کی فزیو تھراپی تجویز کی ہے۔ سابق وزیراعظم کی فزیو تھراپی ان کی ایون فیلڈ رہائشگاہ پر ہی کی جائے گی۔

ڈاکٹر عدنان/ رپورٹس

مزید : صفحہ اول