لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی، سکولوں کی آج بھی چھٹی

      لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی، سکولوں کی آج بھی چھٹی

  



لاہور (جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے شدید فضائی آلودگی کے باعث لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے سرکاری اور نجی سکولوں میں آج 22 نومبر بروز جمعہ کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔آج تمام تعلیمی ادارے جمعہ کو بند رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سموگ زور پکڑنے لگی، لاہور 279 ائیر کوالٹی انڈیکس کیساتھ فضائی آ لودگی میں دوسرے نمبر پرآگیا، سب سے زیادہ اے کیوآئی پنجاب اسمبلی کے اطراف میں 612 ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی دھند اور سموگ کے بادل چھائے ر ہے، گوجرانوالہ میں ائیر کوالٹی انڈیکس 444، فیصل آباد کا 494 اور ملتان میں 164 ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر دھند اور سموگ کے باعث حد نگاہ 300 میٹر تک رہ گئی۔ سموگ اور دھند کی وجہ سے ارمچی، دوحہ اور دمام سے آنیوالی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

فضائی آلودگی

مزید : صفحہ اول