وزیراعظم نے 65 سال سے زائد عمر کے بیمار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا، اسد عمر
اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 65 سال سے زائد عمر کے بیمار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایسے بیمار قیدی جو کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہ ہوں اور ان کی عمر 65 سال سے زیادہ ہو انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسد عمر کے مطابق وزیراعظم نے ایسے قیدیوں کو رہا کرنے کی پالیسی بنانے کا کہا ہے، یہ ایسے پاکستان کی طرف ایک اور قدم جہاں اولین ترجیح کمزور طبقہ ہے نہ کہ طاقتور اور دولتمند افراد۔
اسد عمر