وزیراعظم سرگودھا میانوالی منی موٹروے کا سنگ بنیاد آج رکھیں گے

  وزیراعظم سرگودھا میانوالی منی موٹروے کا سنگ بنیاد آج رکھیں گے

  



سرگودھا(بیورو رپورٹ) سرگودھا اور میانوالی کے عوام کیلئے منی موٹروے کا سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان آج میانوالی سرگودھا موڑ پر رکھیں گے،اس سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،منی موٹروے پر خرچ کا تخمینہ 50 ارب روپے کے لگ بھگ لگایا گیا ہے،منی موٹروے کو دوسرے مرحلہ میں سرگودھا سے فیصل آباد تک تعمیر کیا جائیگا، اس طرح فیصل آباد سے براستہ سرگودھا منی موٹروے تعمیر ہونے سے سرگودھا، فیصل آباد، چنیوٹ، حافظ آباد اور دیگر اضلاع کو سی پیک منصوبے تک بآسانی رسائی حاصل ہوجائیگی اور اس منی موٹروے سے علاقہ میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

سنگ بنیاد

مزید : صفحہ اول