حکومت کا رانا تنویر کو چیئر مین پی اے سی ماننے سے انکار، انتخابات کرانے کا عندیہ 

      حکومت کا رانا تنویر کو چیئر مین پی اے سی ماننے سے انکار، انتخابات کرانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا تنویر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) ماننے سے انکار کر دیا،ایک انٹرویومیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا پاکستان تحریک انصاف چیئرمین پی اے سی کیلئے اپنا امیدوار کھڑا کر یگی، اس بار حزب اختلاف کو یہ عہدہ نہیں دیا جائیگا۔ ہم اس بات پر متفق ہیں چیئرمین شپ کیلئے انتخاب کیا جائیگا۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے رہنما عطا تار ڈ نے کہا حزب اختلاف نے چیئرمین پی اے سی کیلئے رانا تنویر کے نام پر اتفاق کر لیا ہے تاہم خدشہ ہے حکومت ہارس ٹریڈ نگ کرے گی۔انہوں نے کہا شہباز شریف اس سے پہلے بھی پی اے سی کا چیئرمین بننے کیلئے تیار نہیں تھے اور یہ پہلے ہی طے ہو گیا تھا وہ مستقل چیئرمین نہیں رہیں گے تاہم استعفیٰ اب دیا ہے۔ نواز شریف نے کہا ہے جس دن وہ تندرست ہو گئے اسی دن وطن لوٹ آئیں گے۔ شیخ رشید نے کبھی سچ نہیں بولا اسلئے ان کی باتوں پر کان نہ دھرے جائیں۔ادھرعطا تارڈ کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا چیئرمین پی اے سی پر پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی جبکہ حزب اختلاف کسی بھی معاملے پر تقسیم نہیں، ہم نے ابتدا ء میں ہی د ھرنے کی مخالفت کی تھی اور شریک نہیں ہوئے لیکن احتجاج میں موجود تھے۔جمعیت علما اسلام (جے یوآئی) ف کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا تھا حزب اختلاف کی جماعتیں مل بیٹھ کر پی اے سی کی چیئرمین شپ کا فیصلہ کریں گی یہ حزب اختلاف کا حق ہے اور حکومت کو چیئرمین شپ دینی پڑے گی، لگتا ہے اب عمران خان کے ہاتھ میں کچھ نہیں رہا،نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے بعد وہ دو دن کی چھٹی پر گھر میں بیٹھ گئے تھے۔
حکومت عندیہ ر

مزید :

صفحہ اول -