جرمنی میں ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع
برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹس کا ٹرائل شروع ہوگیا۔50 سالہ منموہن اور 51 سالہ کنول پر جرمنی میں سکھ اپوز شن اور کشمیری علیحدگی پسندوں کی جاسوسی کا شبہ ہے۔الزامات ثابت ہونے پر بھارتی جوڑے کو 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔فرینکفرٹ کے ہائر ریجنل کورٹ میں ’را‘ کے مبینہ ایجنٹوں کیخلاف ٹرائل شروع کیا گیا ہے۔بھارتی شہری منموہن جرمنی میں بھارتی قونصلیٹ میں تعینات تھا جس نے 2015 میں ’را‘ کے لئے جاسوسی شروع کی جبکہ اس کی اہلیہ کنول نے جولائی 2017 سے یہ کام شروع کیا۔سکھ اپوز شن اور کشمیری علیحدگی پسندوں کی معلومات کے بدلے میں انہیں ’را‘ سے تقریباً 8 ہزار امریکی ڈالر ملے۔
ٹرائل شروع