ویمنز بگ بیش لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

  ویمنز بگ بیش لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

  



کینبرا(آن لائن)ویمنز بگ بیش لیگ 2019 میں آج جمعہ کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ ویمنز بگ بیش لیگ کا پانچواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ لیگ میں سڈنی سکسرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔

لیگ میں کل جمعہ کو کھیلے جانے والے واحد میچ میں ہوبارٹ ہریکینز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں ہوبارٹ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ لیگ کے سیمی فائنلز 7 دسمبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔#/s#

مزید : کھیل اور کھلاڑی