پہلا اوپن پنجاب سوسائٹی سنوکرٹرافی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

پہلا اوپن پنجاب سوسائٹی سنوکرٹرافی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) فسٹ اوپن پنجاب سوسائٹی سنوکر ٹرافی ایک ہفتہ جاری رہنے کے بعد اختتام پزیر ہوئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس ایونٹ میں رینکیگ کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ لوکل کلب کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ملا،حنین گوندل، شیخ ظہیر، ذیشان شانی، غلام دستگیر،طارق، علی اکبر، مبشر رضا، حارث طاہر اور اویس میٹھو جٹ نے 164 کھلاڑیوں میں سے کواٹر فائنل تک کا سفر کیا،سیمی فائنل میچز پنجاب سوسائٹی کے ذیشان شانی اور رینکگ پلیر اویس میٹھو جٹ کے درمیان ہوا، دوسرا میچ شیخ ظہیر اور حارث طاہر کے مابین کھیلا گیا،اویس میٹھو جٹ اور حارث طاہر نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، بابر اسماعیل بٹ نے کہا کہ اس سے پہلے وہ کرکٹ اور فٹبال ٹورنامنٹ آرگنائز کر چکے ہیں،اس سنوکر ٹرافی کی سب سے خوبصورت بات جونیر کھلاڑیوں کو سینئر کھلاڑیوں کے کھیلنے اور سیکھنے کا موقع ملا، بیسٹ آف سیون فریم کی بنیاد پر فائنل میچ اویس میٹھو اور حارث طاہر کے درمیان ہوا، اویس میٹھو نے مدمقابل کو اوٹ کلاس کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور فاتح ٹھرے جنھیں 50ہزار روپے اور ایک نہایت خوبصورت ٹرافی جبکہ رنر اپ کھلاڑی حارث طاہر کو 25 ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی، اسی ٹورنامنٹ میں 105 پوانٹ کی بریک لگانے کا اعزاز بھی اویس میٹھو نے اپنے نام کرتے ہوئے ہائی ایسٹ بریک پر 5000 روپے کا انعام بھی حاصل کیا، تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر شعیب نبی سیکرٹری سوسائٹی نے چیرمین سپورٹس کمیٹی بابر اسماعیل بٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس عہدے پر فائز ہونے سے پنجاب سوسائٹی کے نوجوانوں کا روجان صحت مند ایکٹی ویوٹی کی طرف بڑا ہے، جو کہ ایک خوش آئین عمل ہے، صدر سوسائٹی جناب فہیم احمد خان نے کہا کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے دوسری کھیلوں کے ایونٹ منعقد کروانے میں بابر اسماعیل بٹ کی معاونت کرتے رہیں گے۔

، آخر میں چیئرین آرگنائزرنگ کمیٹی و چیئرمین سپورٹس کمیٹی جناب بابراسماعیل بٹ نے اس ٹورنامنٹ کو آرگنائز کروانے میں عادل کھوکر اور مراتب کھوکر کا معاونت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ان کو شیلڈ پیش کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی