پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ٹرین خوفناک حادثہ سے بچ گئی

  پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ٹرین خوفناک حادثہ سے بچ گئی

  



ساہیوال(این این آئی) پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ٹرین خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی بوگیوں کی بریکیں فیل ساڑھے چار گھنٹے تک ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر رکی رہی۔ریلوے حکام نے نوٹس لے لیا۔انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔خیبر میل پشاور سے کرا چی جا رہی تھی جب ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو چار بوگیوں کے بریک اچانک فیل ہو گئے جس کی وجہ سے ٹرین کو فوری طور پر روک لیا گیا۔ریلوے کے انجینئروں کی ٹیم نے بوگیوں کی بریکوں کی مر مت کے بعد ساڑھے چار گھنٹے کی تا خیر سے روانہ کر دیا۔ریلوے اسٹیشن پر مسافروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے استعفےٰ کا مطالبہ کیا۔خیبر میل کے ساہیوال ریلوے ا سٹیشن پر رک جانے کے سبب لاہور اور کراچی جانے والی ٹرینوں کو ریلوے کے دو سرے ٹریک سے گذار ا گیا۔ریلوے حکام نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے سپر ٹنڈنٹ ریلوے ملتان نے ساہیوال پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

 خیبر میل ٹرین

مزید : صفحہ اول