قوم عدالتوں، وزیراعظم اور اداروں سے مساوات کی توقع رکھتی ہے تو یہ غلط بات نہیں: صدر مملکت

قوم عدالتوں، وزیراعظم اور اداروں سے مساوات کی توقع رکھتی ہے تو یہ غلط بات ...

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) اقبال اکیڈمی کے زیراہتمام ایوان اقبال میں ریاست مدینہ،مملکت پاکستان اور فکر اقبال کے عنوان پر سیمینار منعقد ہو ا جس کے مہمان خصوصی صدر اسلامی جموریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے، سیمینارمیں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس، صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب اعجاز احمدچوہدری، ظہیر احمد میر، ڈاکٹر طاہرحمید تنولی، ارشادالمجیب، شعیب صدیقی، عثمان سعید بسراء، حافظ عبید اللہ، چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹیوٹ عبدالمنان خرم سمیت یونیک سکول سٹم کے بچوں نے بڑی تعد اد میں شرکت کی۔ صدر مملکت ڈ اکٹر عارف علوی نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم جدید اسلامی فلاحی ریاست پاکستان چاہتے ہیں،ریاست مدینہ بنانے کی بات کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ تنقید کرتے ہیں، پوری دنیا میں ہماری اسلامی، فلاحی ریاست کا مقام ہوگا،بچوں کو چاہیے کہ دنیا کے مختلف ممالک سے علم سے حاصل کریں،علامہ اقبال نے جس سوچ پر پاکستان کو قائم کیا وہ نظریہ آج بھی زندہ ہے، دو قومی نظریہ نے آج ثابت کردیا کہ وہ وقت کی ضرورت تھا،علامہ اقبال نے امت مسلمہ کے لیے جو خواب دیکھا اس کی تعمیر پچھلے سال سے نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کا فوکس کشمیر پر ہے،ہندوستان اپنی قوم کو گڑھوں میں گرا رہا ہے،مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا،مسلمانوں کو ہندوستان میں شہریت کے حقوق نہیں دئیے گئے،اقوام متحدہ میں سب سے اچھی تقریر عمران خان نے کی،وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں اسلامی فوبیہ، گلوبل وارمنگ اور کشمیر کا مقدمہ لڑا،مہاتیر محمد، طیب اردگان نے بھی پاکستان کے لیے کشمیر کا مقدمہ لڑاجس پران کاشکریہ ادا کرتے ہیں، بہت جلد تینوں ممالک دنیا کو اسلام کی حقیقت سے اگاہ کرنے کے لیے چینل لارہے ہیں،پوری دنیا میں ایک نیا پاکستان ابھر کر سامنے آیا،پو ری دنیا میں وزیراعظم کی وجہ سے پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا وزیراعظم نے امریکہ میں کہاکہ اسلامی دہشتگردی کی کوئی حقیقت نہیں،وزیراعظم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان امن کا کردار ادا کیاجیسے حالات میں تبدیلی آرہی ہے، پاکستان طاقتور ملک بن کر ابھرے گا،غریب اور امیر میں قانون کے حساب سے کوئی فرق نہیں ہونا چاہیئے،ہمیں اب مساوات کو بھی فروغ دینا ہوگا،پاکستانی قوم عدالتوں، وزیراعظم اور اداروں سے اگر مساوات کی توقع رکھتی ہے تو یہ غلط بات نہیں۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب اعجاز چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا قبال میلہ کے انعقاد پر آگنائزنگ کمیٹی مبارکباد کی مستحق ہے،اقبالیات کو نصاب کا حصہ بنایا جائے گا،ملک کی پبلک لائبریوں میں شعبہ اقبالیات کو قائم کیا جائیگا،علامہ اقبال نے اس خطے کے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کیلئے جداگانہ قومیت کا احساس اْجاگر کیا،حضرت اقبال مسلمانوں کے لیڈر تھے جو اپنی قومی اور ملی شاعری کے ذریعے انکے جذبات متحرک رکھتے تھے، برصغیر کے مسلمانوں کو اقبال اور قائداعظم کی قیادت میسر نہ ہوتی تو ایک الگ مملکت کی کبھی سوچ پیدا نہ ہوتی اور نہ ہی پاکستان کا حصول ممکن ہوتا۔ انھوں نے کہاکہ عالمی سطح پر ہمیں آج کل بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ان حالات میں حکیم الامت کا فلسفہ خودی ہمارا سب سے موثر ہتھیار ثابت ہوسکتا ہے،علامہ اقبال کی فکر کو فروغ دینے کے لیے محنت کرنی ہو گی،اعجاز چوہدری نے صدر مملکت سے اقبالیات کی وزارت بنانے اور نومبر کو اضلاع، ڈسٹرکٹ کی سطح پر تقریبات منعقد کر نے کا مطالبہ بھی کیا۔ تقریب کے اختتام پر اقبال عوامی میلہ اور بک فیئر کے کامیاب انعقاد پر انتظامہ میں یوارڈز تقسیم کیے گے۔آئی این پی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کا امن خطرے میں ڈال کر سپر پاور بننے کی کوشش کر رہا ہے بابری مسجد کے فیصلے سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے وہاں اقلیتیں محفوظ نہیں‘چین پاکستان اقتصادی راہداری ترقی و خوشحالی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے،جس سے ملک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وہ ایکسپو سنٹر لاہور میں پانچویں ایگرو کیمیکل پاکستان سربراہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے رہے تھے لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد بھی موجود تھے۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ سے معاشی حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے،جس سے بزنس کمیونٹی کے اعتماد میں اضافہ اوراقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے،سی پیک جیسے منصوبوں سے خطے میں ترقی ہو گی،پاک چائینہ فری ٹریڈ کا دوسرا فیز دسمبر میں شروع ہو گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر عملدرآمد اور ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کی تکمیل سے پا کستان میں سرمایہ کاری،تجارت اور ٹیکنالوجی کی نئی راہیں کھلیں گی پاکستان کے مختلف شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری سے تجارت اور سرمایہ کاری کا حجم دوگنا ہوگا،خوشحالی کے نئے دور کاا غاز اور روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی

مزید : صفحہ اول