اسلام آباد ہائیکورٹ کے3نئے ججزکے ناموں کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے3نئے ججزکے ناموں کی منظوری دیدی گئی

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آبادہائیکورٹ کے نئے ججز کے لیے 3ناموں کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہوا جس میں جسٹس گلزاراحمد، جسٹس مشیرعالم، جسٹس عمرعطابندیال، جسٹس قاضی فائزشریک ہوئے۔اجلاس میں اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس عامرفاروق اور وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آبادہائیکورٹ کے نئے ججوں کی تقرری کیلئے 3ناموں پرغور کیا گیا اور بعدازاں عدالت عالیہ کے 3نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔

نئے ججز

مزید : صفحہ اول