پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا : شاہ محمود قریشی 

      پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا : شاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی معاونت جاری رکھے گا، 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور ہوئے 108 دن گزر چکے ہیں، آج انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اور بین الاقوامی میڈیا سمیت پوری دنیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں ،بھارت سے کشمیریوں کا بلاجواز محاصرہ ختم کرنے اور انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر قائم کشمیر سیل کا پانچواں اجلاس وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، چیئرمین کشمیر کمیٹی فخرامام، وزیر اعظم کی معاون خصوصی براے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین اسٹرٹیجک پالیسی پلاننگ سیل ڈاکٹر معید یوسف کے علاوہ سول اورعسکری حکام اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کےلئے ’کشمیر سیل‘کے تحت اب تک کی جانے والی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آج بھارت کے سفاکانہ طرزعمل کے خلاف دنیا بھر میں آوازیں اٹھ رہی ہیں امریکی کانگریس کے لنٹاس کمیشن کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی حالیہ رپورٹ انتہائی اہم ہے جس میں انہوں نے واضح لکھا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے ذرائع مواصلات پر پابندی ہے تا کہ اصل صورتحال کو دنیا کی نظروں سے پوشیدہ رکھا جائے ۔
اجلاس


اسلام آباد (آئی این پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے سی پیک اور بیلٹ اینڈروڈ جیسے منصوبوں کی تکمیل سے رکاوٹیں ختم ہونگی، عوام قریب آئیں گے اور روابط کو فروغ ملے گا ،پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے خطے میں معاشی ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا ،پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے "سی پیک اتھارٹی" قائم کر دی گئی ہے، جلد خصوصی اقتصادی زونز قائم کرنے جارہے ہیں ،سی پیک خطے میں تبدیلی کا استعارہ ہے۔جمعرات کو پاکستان میں چین کے سفیر یاو¿ جنگ نے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں پاک چین اقتصادی راہداری، ونبیلٹ ون روڈ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاک چین دوستی اس عہد میں کامیابی کی عظیم مثال بن چکی ہے،وزیر اعظم عمران خان اور چین کے صدر شی کے درمیان پائی جانے والی قربت نہ صرف دونوں ممالک کے لیے بلکہ پورے خطے کے کیلئے تعمیر و ترقی کی ضامن ہے۔انھوں نے کہاکہ سی پیک اور بیلٹ اینڈروڈ جیسے منصوبوں کی تکمیل سے رکاوٹیں ختم ہونگی، عوام قریب آئیں گے اور روابط کو فروغ ملے گا ،پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے خطے میں معاشی ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا ،پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے "سی پیک اتھارٹی" قائم کر دی گئی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جلد خصوصی اقتصادی زونز قائم کرنے جارہے ہیں ،سی پیک خطے میں تبدیلی کا استعارہ ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے ڈیجیٹل رابطوں، سیاحت، ثقافتی روابط اور پائیدار ترقی،جیسے ثمرات حاصل ہونگے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی پالیسیاں درست سمت کی جانب گامزن ہیں ،اس کا ثبوت 4سال بعد کرنٹ اکاﺅنٹ کا سرپلس ہونا ہے۔جمعرات کو سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی بحالی کےلئے اقتصادی پالیسیوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر مثبت اقتصادی اشاریے معاشی پالیسی کے عکاس ہیں ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 4سال بعد سرپلس کرنٹ اکاﺅنٹ درست سمت میں گامزن ہونے کا ثبوت ہے۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -