بانی ایم کیو ایم کی ساتھیوں سمیت نریندر مودی سے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست

        بانی ایم کیو ایم کی ساتھیوں سمیت نریندر مودی سے بھارت میں سیاسی پناہ ...

  



لندن(آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے بانی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف بات کرتے ہوئے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی سیاسی پناہ کی درخواست کردی۔ لندن سے سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں انہیں بھارتی وزیراعظم سے درخواست کرتے ہوئے دیکھا گیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر رواں ماہ کی 9تاریخ کو جاری ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں بانی ایم کیوایم نے کہا کہ اگر بھارت اور وزیراعظم نریندر مودی مجھے اور میرے ساتھیوں کو بھارت آنے کی اجازت اور سیاسی پناہ فراہم کریں تو میں اپنے اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ وہاں آنے کو تیار ہوں کیونکہ میرے دادا وہاں دفن ہیں، میری دادی وہاں دفن ہیں اور میرے ہزاروں رشتے دار بھارت میں مدفون ہیں، میں ان کی قبروں پر جاکر فاتحہ کرنا چاہتا ہوں۔اپنی تقریر میں الطاف حسین نے بھارتی حکومت کو یقین دہانی کروائی کہ(اگر انہیں سیاسی پناہ)دی جاتی تو وہ وعدہ کرتے ہیں کہ وہ کسی قسم کی سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔

بانی ایم کیوایم/ درخواست 

مزید : صفحہ اول