غیرت نام کی بھی کوئی چیز ہے؟،فیصل واوڈا کا نوازشریف کی روانگی پرتنقیدی ٹوئٹ

غیرت نام کی بھی کوئی چیز ہے؟،فیصل واوڈا کا نوازشریف کی روانگی پرتنقیدی ٹوئٹ

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے قائد مسلم لیگ (ن)،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ائیر ایمبو لینس میں روانگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے غیرت نام کی بھی کوئی چیز ہے؟۔فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہادونوں فراڈ بھائی جیسے پہلے عوام کو چونا لگا کے سعودی عرب بھاگے تھے،ویسے اب ائیر ایمبیولینس تو نہیں شاہی جہاز میں نہاری پائے کھا تے ہوئے حکیم عدنان کے ہمراہ اپنے مفرور بچوں کے پاس چوری کے مال کے فلیٹس میں جا پہنچے۔ واہ-پاکستان زندہ باد!!

تنقیدی ٹوئٹ

  

مزید : صفحہ اول