ان ہاؤس تبدیلی کے خواہوں کو مایوسی  کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئیگا،اعجاز شاہ 

  ان ہاؤس تبدیلی کے خواہوں کو مایوسی  کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئیگا،اعجاز شاہ 

  



ننکانہ صاحب(این این آئی)  وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے اب کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے،سا بق حکمرانوں نے قوم کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا،قوم نے ہمیشہ کرپشن کے خاتمہ کا مینڈیٹ دیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں خصو صی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا ان ہاؤس تبدیلی اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے اختلافات کی افواہیں پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،ایسے لوگوں کے خواب چکنا چور ہونگے،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر کے نئی نسل کے مستقبل کو تابناک بنایا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے، ہمارا کرپشن کرنیوالوں کیساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہم سب ملکر ملک کو مسائل، کرپشن اور مہنگائی سے پاک کریں گے، نواز شریف کاملک سے باہر جانا کسی کی ہار جیت نہیں،ہم نے سزا یافتہ قیدی کا طریقہ کار بنایا اور عدالت پر فیصلہ چھوڑ دیا،نوازشریف پر سیاست پاکستان تحریک انصاف نے نہیں بلکہ خود مسلم لیگ(ن) نے کی ہے۔

اعجاز شاہ 

مزید : صفحہ اول