وفاقی وزیر بننے کے بعداسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیر خزانہ اور حال ہی میں دوبارہ کابینہ میں شامل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)رہنما اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسد عمر کو قائمہ کمیٹی صدارت سے ہٹانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔اسد عمر کے وفاقی وزیر بننے کے بعد ان سے قائمہ کمیٹی کی صدارت واپس لی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ اسد عمر کے وزرات کے حلف اٹھانے کے دن سے خالی تصور ہوگا۔نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔
اسد عمر