سی ڈی سی کا پاکستان میں بیماریوں کی  روک تھام میں تعاون کا اعادہ 

سی ڈی سی کا پاکستان میں بیماریوں کی  روک تھام میں تعاون کا اعادہ 

  



 ابو ظہبی (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے حکومت ہیپاٹائٹس،ایڈز کی روک تھام کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے ابوظہبی میں امریکی ادارے سی ڈی سی کے سربراہ سے ملاقات کے دوران انسداد پولیو کی کوششوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سی ڈی سی کو قومی ایکشن پلان سے متعلق انجکشن سیفٹی پر بریفنگ بھی دی گئی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا حکومت ہیپاٹائٹس،ایڈز کی روک تھام کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، انجکشن سیفٹی کے حوالے سے جا مع منصوبہ ترتیب دیا جا رہا ہے۔ انجکشن سیفٹی کی ٹاسک فورس مستعدی کیساتھ منصوبے پر کام کر رہی ہے، سربراہ سی ڈی سی نے بیماریوں کے خاتمے کیلئے تعاون کا اعادہ کیا۔

سی ڈی سی اعادہ

مزید : صفحہ آخر