چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ  اور مونس الٰہی کی سینیٹر کامل آغا کی  اہلیہ کی نماز جنازہ میں شرکت 

  چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ  اور مونس الٰہی کی سینیٹر کامل آغا کی ...

  



لاہور(آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی ایم این اے اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مسلم لیگی قائدین نے کامل علی آغا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو یہ صدمہ صبر سے برداشت کرنے کی ہمت دے۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ، باؤ رضوان، چودھری ظہیر الدین، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری، غلام محی الدین دیوان، ڈاکٹر اے آر خالد، چودھری انصر بریار، غلام حسین، ن لیگ کے رہنما خواجہ احمد حسان، طاہر نصر اللہ وڑائچ، رانا اسد منیر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلقات رکھنے والی شخصیات بڑی تعداد موجود تھیں۔

نماز جنازہ

مزید : صفحہ آخر