الیکشن کمشن پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ کی تحقیقات نہیں کر رہا، نیئر بخاری

 الیکشن کمشن پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ کی تحقیقات نہیں کر رہا، نیئر بخاری

  



اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کی تحقیقات سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی کی مالیاتی امور کی تحقیقات کا تاثر جھوٹ پر مبنی ہے، الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور پی پی پی پارلیمنٹرین کی مالیاتی امور کی تحقیقات نہیں کر رہا، کمیشن مالیاتی امور کی تحقیقات نہیں بلکہ فنڈز ٹرانسفر سے متعلق ایک درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔جمعرات کو پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن میں طلبی سے متعلق خبروں کی وضاحت جاری کردی۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی کی مالیاتی امور کی تحقیقات کا تاثر جھوٹ پر مبنی ہے، الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور پی پی پی پارلیمنٹرین کی مالیاتی امور کی تحقیقات نہیں کر رہا، کمیشن مالیاتی امور کی تحقیقات نہیں بلکہ فنڈز ٹرانسفر سے متعلق ایک درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔ 

نیئر حسین

مزید : صفحہ آخر