14 چوٹیاں سر کرنیوالاکوہ پیما نرمل کا سفر جاری رکھنے کا عزم

        14 چوٹیاں سر کرنیوالاکوہ پیما نرمل کا سفر جاری رکھنے کا عزم

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) یخ موسم میں، برف پوش پہاڑوں کی ریکارڈ چودہ چوٹیاں سر کرنے والے نیپالی کوہ پیما نرمل نے اپنے جوش و جذبے کی داستان سنا دی، بلندیوں کے سفر کو مزید جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کر دیا۔لندن میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ریکارڈ چوٹیاں سر کرنے والے نیپالی کوہ پیما نے دل کی باتیں کہہ دیں، خون جما دینے والے سرد موسم میں آسمان کو چھوتی چوٹیوں پر پہنچنے والے نِرمل نے بلندیوں کے سفر کا ذکر کیا۔تیئس اپریل سے انتیس اکتوبر یعنی ایک سو نواسی دنوں میں چودہ بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ قائم کیسے کیے، نیپالی کوہ پیما سب بتا دیا۔شوق کا کوئی مول نہیں ہوا کے مصداق برطانوی فوج میں ملازمت کرنے والے نرمل نے آسانی ملنے والی 80 چھٹیوں میں یہ چوٹیاں سر کرنے کا دعویٰ کیا تو افسران نے چھٹی روک لی۔جذبے اور جنون کے ہاتھوں مجبور ہو کر نوکری سے استعفیٰ دے دیا، کہتے ہیں کہ بلندیوں پر جانے کا یہ سفر ابھی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی