اوپن ٹینس چیمپئن شپ کل سے پنجاب لان ٹینس کورٹس میں شروع ہوگی

  اوپن ٹینس چیمپئن شپ کل سے پنجاب لان ٹینس کورٹس میں شروع ہوگی

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) سال 2019ء کی سب سے زیادہ انعامی رقم کا نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ ہفتہ سے پنجاب لان ٹینس کورٹس میں شروع ہوگی۔ پنجاب لان ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رشید ملک نے وائس چیئرمین پنجاب سپورٹس بورڈ راؤ زاہد قیوم، نیزا کے اسسٹنٹ مینجر مارکیٹنگ ملک نعمان کے ہمراہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو تفصیلات بتائیں۔ رشید ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کی بھرپور کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو زیاد ہ سے زیادہ ٹورنامنٹ فراہم کیے جائیں۔ سیف گیمز اور ڈیوس کپ سے قبل کھلاڑیوں کو اچھی پریکٹس مل جائے گی۔ اعصام الحق قریشی بھی عقیل خان کے ہمراہ یہ ٹورنامنٹ ڈبلز ایونٹ میں کھیل رہے ہیں۔ رشید ملک نے رافم گروپ کے چیئرمین زاہد حسین کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے اس سال کا سب سے زیادہ بڑی انعامی رقم والا ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 23 نومبر بروز ہفتہ کو جبکہ فائنل 28 نومبر کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 15 کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے جن میں انڈر 6، انڈر 8، انڈر 10، انڈر 12، انڈر 14، انڈر 14 ڈبلز، انڈر 16، انڈر 18، انڈر 18 ڈبلز، مینز سنگل، مینز ڈبلز، گرلز سنگل، گرلز ڈبلز، انڈر 18 گرلز، 35 پلس، 45 پلس شامل ہیں۔

رشید ملک نے پنجاب سپورٹس بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ رافم گروپ کے اسسٹنٹ مینجر مارکیٹنگ ملک نعمان کا کہنا تھا کہ سی ای او زاہد حسین کا ویژن ہے کہ کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کیا جائے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ کئی سال سے رافم گروپ ٹینس کو پرموٹ کر رہا ہے۔ ہماری برانڈ نیزا کا بھی ٹینس سے گہرا تعلق ہے۔ وائس چیئرمین پنجاب سپورٹس بورڈ راؤ زاہد قیوم کا کہنا تھا کہ پنجاب سپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کو مکمل سپورٹ کرتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی