جیلوں میں تمام بیمار قیدیوں کی سزا معاف کی جائے، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا صدر کو خط

  جیلوں میں تمام بیمار قیدیوں کی سزا معاف کی جائے، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے صدر مملکت کو کط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ جیلوں میں قید بیمار قیدیوں کی سزا کو معاف کر دیا جائے۔انہوں نے اپنے خط میں صدر مملکت کو درخواست کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی علاج کے لیے بیرون ملک روانگی پر پاکستان کی جیلوں میں قید بیمار مریضوں کو بھی رعایت ملنی چاہئے۔ ارسلان تاج نے اپنے خط میں صدر مملکت سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مجرم ملک سے باہر جاسکتا ہے تو باقی غریبوں کو بھی معاف کیا جائے اور پاکستانی جیلوں میں قید بیمار مریضوں کی سزا معاف کی جائے۔انہوں نے صدر مملکت سے جیلوں میں غریب بیمار قیدیوں سہولیات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔
معافی،خط

مزید :

صفحہ آخر -