کمپیوٹر سسٹم خراب، برٹش ائیر ویز کی دنیا بھر میں پروازیں منسوخ 

  کمپیوٹر سسٹم خراب، برٹش ائیر ویز کی دنیا بھر میں پروازیں منسوخ 

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث دنیا بھر میں برٹش ائیر ویز کی پروازیں متاثر ہو گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ 23 گھنٹوں کے دوران متعدد پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث ہیتھرو اور گیٹ وک ائیر پورٹس پر ٹرانس اٹلانٹک پروازوں کی آمد سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔امریکہ میں بھی برٹش ائیر ویز کے مسافر ائیر پورٹس پر پھنس کر رہ گئے اور حکام کی جانب سے معلومات نہ دیئے جانے کی شکایات کے انبار لگ گئے۔ برطانو ی میڈیا کے مطابق امریکہ سے آنیوالی تمام پروازیں کم از کم 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔دوسری جانب برٹش ائیرویز کے حکام کا کہنا ہے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور جلد مسئلے حل کر لیں گے۔

برٹش ائیرویز

.

مزید : صفحہ آخر