انگلینڈ کے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4وکٹوں پر 241رنز

انگلینڈ کے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4وکٹوں پر 241رنز

  



مانٹ مانگینوئی(آن لائن)ڈینلی، سٹوکس اور برنز کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنالئے، جو ڈینلی 74 اور برنز 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، بین سٹوکس ناقابل شکست 67 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ڈوم سیبلی نے انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔کیویز کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے دو جبکہ ٹم ساؤتھی اور واگنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جمعرات کو ماؤنٹ مانگینوئی کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ شروع ہوا تو مہمان ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی طرف سے رورے برنز اور اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ڈوم سیبلی نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ پر 52 رنز بنے، ڈوم سیبلی 22 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈہوم کی گیند پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، رورے برنز دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 52 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔کپتان جو روٹ کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 2 رنز بناکر واگنر کی گیند پر ٹم ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جو ڈینلی انگلینڈ کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 74 رنز بناکر ٹم ساؤتھی کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنالئے تھے۔ بین سٹوکس 67 اور اولی پوپ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ کیویز کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے دو جبکہ ٹم ساؤتھی اور واگنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔#/s#

مزید : کھیل اور کھلاڑی