حکومت پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی  کی بنیاد رکھ رہی ہے، حماد اظہر

  حکومت پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی  کی بنیاد رکھ رہی ہے، حماد اظہر

  



اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ 4سال بعد پہلی مرتبہ جاری کھاتا سرپلس میں ہے، اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اسلام آباد میں ایشین انفراسٹرکچر بزنس اور پاکستان کے اشتراک سے بزنس فورم کا انعقاد ہوا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھ رہی ہے، بنیادی ڈھانچے اورسماجی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے پرمتحرک مانیٹرنگ نظام بنایا جا رہا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ 4 ماہ کا پرائمری بجٹ 280ملین سرپلس ہے، 4سال بعد پہلی مرتبہ جاری کھاتا سرپلس میں ہے، ریونیو 15فیصد سے بڑھ رہا ہے، ٹیکس فائلرز بڑھے ہیں۔وفاقی وزیر برائے معاشی امور نے مزید کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں 10ہزار پوانٹس کا اضافہ ہوا ہے، اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا ہے۔ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہوگیا۔

حماد اظہر

مزید : صفحہ آخر