بھارتی ویمن نے ویسٹ انڈیز کوہراکرسیریز 5-0 سے کلین سویپ کرلی

  بھارتی ویمن نے ویسٹ انڈیز کوہراکرسیریز 5-0 سے کلین سویپ کرلی

  



پراویڈنس (این این آئی)بھارت کی خواتین ٹیم نے پانچویں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو 61 رنز سے شکست دیکر پانچ میچز کی سیریز میں 5-0 سے کلین سویپ کرلی، میزبان ٹیم 135 رنز ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 73 رنز بناسکی،ودا کرشنامورتی میچ اور سشما ورما سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ تفصیلات یکم طابق پراویڈنس کے مقام پر کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھارت ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، ودا کرشنامورتی ناقابل شکست 57 اور جمیما 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ انیسہ محمد اور ہیلی میتھیوز اور ایلینی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا۔ جواب میں میزبان ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بناسکی۔

اے نائٹ نے 22 رنز بنائے، بھارت ویمن کی طرف سے انوجا پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ودا کرشنامورتی میچ اور سشما ورما سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی