ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل ای این ٹی کا پرچہ منسو خ کر دیا گیا

ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل ای این ٹی کا پرچہ منسو خ کر دیا گیا

  



لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس کا ای این ٹی(ENT) کا پرچہ کینسل کردیا۔ای این ٹی کا نیا پرچہ اب 27نومبر کو لیا جائے گا۔ ترجمان یو ایچ کے مطابق15نومبر کو ہونے والا ای این ٹی کا پرچہ ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج کے ٹیسٹ میں آنے والے پرچے سے مماثلت کی بنا پر کینسل کیا گیا۔دونوں پرچوں کے سوالات ایک جیسے ہونے کی شکایت امیدواروں کی جانب سے کی گئی تھی۔وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری تشکیل دے گئی تھی۔ اس تین رکن انکوائری کمیٹی کے سربراہ رجسٹرار یو ایچ ایس ڈاکٹر اسد ظہیر تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4