اپوزیشن کا قانون سازی کے دوران غیر مناسب رویہ قابل مذمت ہے،مسرت چیمہ

اپوزیشن کا قانون سازی کے دوران غیر مناسب رویہ قابل مذمت ہے،مسرت چیمہ

  



لاہور(سٹی رپورٹر) قانون سازی کے موقع پر اپوزیشن کا نامناسب رویہ اور عدم دلچسپی قابل مذمت ہے، عوام کا دم بھرنے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے، اپوزیشن ذاتی مفادات کی بجائے عوام کی بھلائی کا سوچے اور قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے خواتین رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جھوٹا پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو روکنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور انشا اللہ بہت جلد اس کی شرح میں کمی آئے گی اور عوام کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے سوشل سکیورٹی برائے صوبائی ملازمین، واٹربل، ریگولرائزیشن آف سروس،کھلی کچہری، ورکرز ویلفیئر فنڈ،آب پاک اتھارٹی، کم ازکم اجرت اور راولپنڈی خواتین یونیورسٹی کے مسودات بارے قوانین کی ایوان سے منظوری لی ہے اور یہ قوانین عوام کی بھلائی اور فلاح و بہبود کے لئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4