نئی نسل ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے کام کرے،مومنہ وحید

نئی نسل ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے کام کرے،مومنہ وحید

  



لاہور(سٹی رپورٹر)چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ نئی نسل ملک کو معاشی طو ر پر مضبوط کرنے کے لئے کام کرے، پاکستان میں ہر عہد میں ملک کے لئے کچھ نہیں ہوسکا لیکن ابھی وقت ہے ہم مل کر ملک کے لئے کام کریں اور اس عہد کوملک کی ترقی کے نام سے منسوب کردیں۔انہوں نے کہاکہ 1947ء سے 2008ء تک پاکستان کا کل قرضہ 37 ارب ڈالر تھا، 2008ء سے 2018ء کے دوران پاکستان کا قرضہ 97 ارب ڈالر تک پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ان دس برسوں میں پاکستان پر قرضہ کے بوجھ میں 60 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

، ان دس برسوں میں جو پاکستان کے حکمران رہے جنہوں نے ایک ہی طریقہ کار کے تحت قوم کا پیسہ لوٹ کر پہلے اسے باہر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوایا

اور بعد میں اس پیسے کا کچھ حصہ اسے مختلف طریقوں سے ملک واپس پہنچاتے رہے تاہم اب لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب جاری ہے ہمیں مل کر نیا عہد تعمیر کرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4