حکومت برابری کی بنیاد پر احتساب کی قائل ہے،رمضان جٹ

  حکومت برابری کی بنیاد پر احتساب کی قائل ہے،رمضان جٹ

  



لاہور (سٹی رپورٹر)اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے ترجمان محمد رمضان عرف لاڈی جٹ نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ مکمل آزادی اورخود مختاری کے ساتھ اپنا کام کررہا ہے اور ملک میں بلا امتیاز اور بلا تفریق احتساب کا عمل جاری ہے حکومت کے جن لوگوں پر بھی الزامات لگے تو انہوں نے خود کو نیب میں پیش کرکے اپنے آپکو بے گناہ ثابت کیا ہے، حکومت نے نہ تو ماضی میں اس ادارے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے اور نہ ہی اب حکومت اس کے کام میں مداخلت کرنے کا کوئی ارادہ رکھتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت برابری کی بنیاد پر احتساب کی قائل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4