عالمی یوم فلسفہ کے موقع پر آگاہی واک

عالمی یوم فلسفہ کے موقع پر آگاہی واک

  



لاہور (پ ر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلسفہ کے زیر اہتمام عالمی یوم فلسفہ کے موقع پر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں انچارج شاہد گل، سحرین بخاری، فیکلٹی ممبران اور طلباوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انچارج شعبہ فلسفہ شاہد گل نے کہا کہ معاشرے میں فسلفیانہ سوچ ناپید اور فکری انحطاط بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسفے کا معاشرتی امور سے تعلق نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ فلسفہ کا مضمون انتہا پسندی جیسے رحجانات کے خاتمے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

شاہد گل نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے نبرد آزما ہونے کے لئے فلسفے کے مضمون سے مدد لی جا سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4