تنزیلہ خان کا ”گرلی تھنگز سٹال“ فیض فیسٹیول میں توجہ کا مرکز

تنزیلہ خان کا ”گرلی تھنگز سٹال“ فیض فیسٹیول میں توجہ کا مرکز
 تنزیلہ خان کا ”گرلی تھنگز سٹال“ فیض فیسٹیول میں توجہ کا مرکز

  



لاہور(پ ر) 5ویں بین الاقوامی فیض فیسٹیول میں فیض کی شاعری اور تصاویر کے ساتھ تین روزہ تقریب میں تنزیلہ خان کا گرلی تھنگزGirlythings اسٹال بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا جو خواتین کے خصوصی ایام میں صفائی ستھرائی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے لگایا گیا تھا۔حوصلہ افزائی کرنے والی معروف شخصیات میں سرمد کھوسٹ اور خدیجہ صدیقی بھی شامل تھیں جنہوں نے پاکستان میں اس طرح کے اقدام کو سراہا، جو خصوصی ایام میں خواتین کو حفظان صحت کی آگاہی فراہم کرنے اور اہمت اجاگر کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ سماجی کارکن، مصنف تنزیلہ خان ’آرٹ اوور ایڈورسٹی: کون جیتا‘ سیشن کے پینل میں بھی شامل تھیں۔ اپنی نوعیت کی پاکستان میں پہلی موبائل ایپلی کیشن گرلی تھنگز Girlythings ایک ایسی ایپ ہے جو خواتین کو خصوصی ایام میں اہم معلومات فراہم کرتی ہے۔

اس ایپ نے پاکستان بھر کی خواتین کیلئے حفظان صحت کی مصنوعات سینیٹری نیپکن کی دستیابی آسان بنائی ہے، جومکمل رازداری کے ساتھ یہ مصنوعات ان کی دہلیز تک پہنچائے گی۔

مزید : کلچر