اداکارہ و پرفارمر پریا خان کی تین سال کے طویل وقفے کے بعد تھیٹر پر واپسی

      اداکارہ و پرفارمر پریا خان کی تین سال کے طویل وقفے کے بعد تھیٹر پر واپسی
       اداکارہ و پرفارمر پریا خان کی تین سال کے طویل وقفے کے بعد تھیٹر پر واپسی

  



لاہور (فلم رپورٹر) سٹیج اداکارہ و پرفارمر پریا خان نے تین سال کے طویل وقفے کے بعد تھیٹر پر واپسی کی ٹھان لی ہے اس حوالے سے ان کا چیئرمین الفلاح تھیٹر ارشد چوہدری کے ساتھ معاہدہ بھی طے پا گیا ہے جس کے مطابق اب وہ 22 نومبر سے الفلاح تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے سٹیج ڈرامہ میں پرفارم کریں گی۔ پریاخان نے بتایاکہ میں نے کچھ گھریلو مجبوریوں کی بناء پرسٹیج ؤ سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اب دوبارہ انٹری کررہی ہوں امید ہے ان کے پرستار انہیں بھولے نہیں ہوں گے اوردوبارہ انہیں ویلکم کہیں گے۔

مزید : کلچر