لیجنڈ گلوکار شوکت علی کے علاج کیلئے حکومتی امداد کا خیرمقدم

  لیجنڈ گلوکار شوکت علی کے علاج کیلئے حکومتی امداد کا خیرمقدم

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے لیجنڈ گلوکار شوکت علی کے علاج کے حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں محمد اسلم اقبال کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔میں محمد اسلم اقبال نے گزشتہ روز اسپتال میں شوکت علی کی عیادت کی اور ان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر صوبائی وزیر نے شوکت علی کو گلدستہ پیش کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اطۃار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔یاد رہے کہ اب حکومت پنجاب معروف گلوکار شوکت علی کا علاج کرائے گی، اس امر کا اعلان صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بھی شوکت علی کی عیادت کے موقع پر مقامی اسپتال میں کیا تھا، واضح ہوکہ صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارشوکت علی کو طبیعت خراب ہونے کے بعد سروسز اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اْن کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ اس موقع پر ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ،سینئر اداکاروں راشد محمود اور اشرف خان نے بھی گلوکارکی عیادت کی اور کہا کہ شوکت علی قوم کا سرمایہ ہیں،انہوں نے اپنے فن سے پاکستان کی خدمت کی ہے۔ شوکت علی صاحب جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں اْن کا ہرممکن علاج کریں گے۔ شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شان سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور دیگر نے کہا ہے کہ قوم صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارشوکت علی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرے۔

مزید : کلچر