بدلتے رویوں نے رشتوں میں دوریاں پیدا کر دیں،توقیر ناصر

  بدلتے رویوں نے رشتوں میں دوریاں پیدا کر دیں،توقیر ناصر
   بدلتے رویوں نے رشتوں میں دوریاں پیدا کر دیں،توقیر ناصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار توقیر ناصر نے کہا ہے کہ معاشرے میں بدلتے رویوں نے رشتوں میں دوریاں پیدا کر دی ہیں، ایک زمانہ وہ بھی تھاکہ لوگ روززانہ ایک دوسرے کا حال احوال پوچھتے تھے لیکن آج کئی کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی ایک دوسرے کا خیال آتا ہے اور نہ ہی رابطے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت نہیں بدلا بلکہ انسان بدل گیا ہے اور اس نے خواہشوں کی تکمیل کیلئے بھاگتے بھاگتے سب کچھ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ٹی وی پر کام کرتے ہوئے چار دہائیاں ہو چکی ہیں اور میں اپنے خاندان میں اس شعبے میں آنے والا واحد شخص ہوں۔ مجھے ٹی وی پر اینگری ینگ مین کا لقب ملا جو آج تک میرے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

مزید :

کلچر -