پی آئی ایف ڈی کی اسلام آباد آرٹ فیسٹول میں شاندار شرکت

پی آئی ایف ڈی کی اسلام آباد آرٹ فیسٹول میں شاندار شرکت

  



لاہور(پ ر)پی آئی ایف ڈی کیلئے اسلام آباد آرٹ فیسٹول 2019 ء میں شرکت اور فیکلٹی و طلباء کی جانب سے اپنے تخلیقی کاموں کی نمائش باعث مسرت اور قابل فخر ہے۔ یہ فیسٹول اسلام آباد کی مختلف لوکیشنز پر بشمول PNCA مورخہ 18 تا 30 نومبر 2019 ء تک جاری رہے گا۔ اس فیسٹول کا مقصد پاکستان کے نوجوان فنکاروں کو متحرک کرنا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنا ہے تاکہ وہ اس شعبہ کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔ اسلام آباد آرٹ فیسٹول کا بنیادی موضوع روایت اور جدت میں کے بارے میں بحث مباحثہ کرنا تھا۔

اس تقریب کا آغاز 18 نومبر 2019 ء بروز سوموار کیا گیا۔ یہ 13دنوں پر مشتمل اپنی نوعیت کا ایک منفرد فیسٹول ہے جس میں 34 ممالک کے آرٹسٹ نے شرکت کی۔ فیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزئن اورجیولری ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے گریجوایٹس سعدیہ بنت ندیم، عائشہ فواد، حمید لطیف، عروج چوہدری اور فیکلٹی میں دعا فاطمہ کے کام پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (PNCA) اور سرسید میموریل میوزیم میں 30 نومبر 2019 ء تک لگے رہے ہیں۔

فیسٹول کے بنیادی مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے مسٹر عمر حمید (کورس کو آرڈینیٹر، فاؤنڈیشن ایئر سٹڈیز، پی آئی ایف ڈی) نے طلباء کے کاموں کو ”مکمل /نا مکمل“ کے عنوان سے ٹیم ممبرز مس ماہ رخ ملک اور مسٹر عمار بنگش کیساتھ چیف کریٹور اور بورڈ ممبران اسلام آباد آرٹ فیسٹول 2019ء اور پروفیسر حنا طیبہ خلیل (وائس چانسلر پی آئی ایف ڈی) کی نگرانی میں نمائش کے طور پر پیش کیا۔

مزید : کلچر