احسن خان چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے خیر سگالی سفیر مقرر

احسن خان چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے خیر سگالی سفیر مقرر
 احسن خان چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے خیر سگالی سفیر مقرر

  



لاہور(فلم رپورٹر)بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے چائلڈ پروٹیکشن بیورولاہورمیں مقامی این جی او کی معاونت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال سمیت اداکاراحسن خان اور گلوکارعلی ظفرنے بھی شرکت کی جہاں مہمانوں نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔تقریب میں احسن خان کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا. اس حوالے سے احسن خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ایسا لگا کہ بچوں کیلئے کوئی کام نہیں ہورہا،خواہش ہے کہ بچوں کیلئے بھی کوئی پروگرام منعقد ہوں اور اس ضمن میں بچوں کی رہنمائی کیلئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں۔ کیوں کہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی کو روکنا بہت ضروری ہے۔احسن خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈراموں کے ذریعے بچوں کے مسائل کی عکاسی بہترین انداز میں کرسکتے ہیں۔

مزید : کلچر