نسیم وکی کا فیملیز کو ہاف ٹکٹ پر ڈرامہ”دولہا برائے فروخت“دکھانے کا اعلان

نسیم وکی کا فیملیز کو ہاف ٹکٹ پر ڈرامہ”دولہا برائے فروخت“دکھانے کا اعلان
 نسیم وکی کا فیملیز کو ہاف ٹکٹ پر ڈرامہ”دولہا برائے فروخت“دکھانے کا اعلان

  



لاہور (فلم رپورٹر) ڈائریکٹر و پروڈیوسر کامیڈین نسیم وکی نے تماثیل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ”دولہا برائے فروخت“ کو دیکھنے آنے والی فیملی کے لئیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامہ کو جو لوگ فیملی کے ساتھ دیکھنے آئیں گے ان کے لئیے 50فیصد تک ٹکٹ میں رعایت دی جائے گااس کا مقصد صرف روٹھی ہوئی فیملیز کو تھیٹر کی طرف دوبارہ لانا ہے اور فیملیز کو یہ دکھانا ہے کہ اب بھی اچھے اور فیملی ڈرامے ہو رہے ہیں۔نسیم وکی نے کہاکہ میرا یہ ڈرامہ ایک مکمل فیملی ڈرامہ ہے اور موجودہ دور کی عکاسی کرتا ہے۔نسیم وکی نے مذید کہاکہ میرا یہ دعویٰ ہے کہ جو فیملی یہ ڈرامہ دیکھ کر جائے گی وہ اسے مدتوں یاد رکھے گی کہ انہوں نے اصل ڈرامہ دیکھا ہے اس موقع پر تمام فنکاروں نے نسیم وکی کے ان اقدامات کو سراہا اور کہا کہ فیملیز ایک بار ضرور ڈرامہ دیکھنے آئیں انشاء اللہ وہ مایوس واپس نہیں جالوٹیں گے۔

مزید : کلچر