رئیلٹی شو ’بگ باس13‘ کی پیشکش پر حیران ہوگئی تھی،آئمہ بیگ

  رئیلٹی شو ’بگ باس13‘ کی پیشکش پر حیران ہوگئی تھی،آئمہ بیگ
   رئیلٹی شو ’بگ باس13‘ کی پیشکش پر حیران ہوگئی تھی،آئمہ بیگ

  



لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ بھارت کے سب سے بڑے رئیلٹی شو ’بگ باس13‘ کی آفر آنے پر حیران ہوگئی تھی۔آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں بھارت کے سب سے بڑے رئیلٹی شو ’بگ باس سیزن 13‘ کا حصہ بننے کے لئے پیشکش کی گئی تھی۔جب مجھے کال آئی کہ آپ کو ’بگ باس سیزن 13‘ میں شامل کرنے کی لئے پیشکش کی جارہی ہے تو میں حیران ہوگئی تھی لیکن میں نے انہیں فوراً منع کردیا کیونکہ یہ شو بس دیکھنے کی حد تک ہی اچھا لگتا ہے اس کا حصہ بننے کے بارے میں نہیں سوچ سکتی۔دوسری جانب آئمہ بیگ سے حال ہی میں گردش کرنے والی افواہوں سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ ان کا اور شہباز شگری کا کیا تعلق ہے جس پر آئمہ نے افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شگری میرے بہت اچھے دوست ہیں۔یاد رہے کہ شہباز شگری کو آئمہ بیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر بے شمار تصاویر میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

جب کہ گزشتہ ماہ منعقد ہونے والی فیشن شو میں ا?ئمہ بیگ کی حوصلہ افزائی کے لیے شہباز شگری ان کے ساتھ موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے درمیان گہری دوستی ہے۔اسلام ا?باد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرچکے ہیں جبکہ ان کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی تھی۔

مزید : کلچر