سٹیج ڈرامہ”سوہرا تے جوائی“کی کاسٹ کینیڈا میں کامیابیاں سمیٹ کر وطن واپس

سٹیج ڈرامہ”سوہرا تے جوائی“کی کاسٹ کینیڈا میں کامیابیاں سمیٹ کر وطن واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج ڈرامہ ”سوہرا تے جوائی“کی کاسٹ کینیڈا میں کامیابیاں سمیٹ کر وطن واپس لوٹ آئی ہے۔پاکستانی ڈرامہ "سوہرا تے جوائی”کینیڈا کے شہر مختلف شہروں ٹورانٹو،مونٹریال،کیلگری اور ایڈمنٹن میں دو ہفتے جاری رہا۔جسے زبردست پذیرائی ملی۔ ڈرامہ کی کاسٹ میں قیصر پیا،شاہد خان،کومل ناز،نیناں خان،طاہر نوشاد اور ظفر ارشاد شامل تھے۔فنکاروں نے اپنی جاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لئے۔

ڈرامہ کے پروڈیوسر افضل بٹ اور کینیڈا سے رانا مقصود تھے۔افضل بٹ نے واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کینیڈا میں پاکستانی، سکھ اور انڈین فیملیز نے پاکستانی اسٹیج ڈرامے ’سوہرا تے جوائی‘ کو بہت پسند کیا ہے۔یہ ایک تاریخ ساز کامیڈی ڈرامہ ہوا ہے جس کو کینیڈین کمیونٹی کی اکثریت نے بھی دیکھا ہے جن میں لارڈ آف میئر ٹورانٹو،کیلگری سے رکن پارلیمان بھی شامل تھے۔ڈرامہ کے دونوں پروڈیوسرز اور کاسٹ کو شاندار پرفارمنسز پر لارڈ میئر اور کیلگری کے رکن پارلیمان نے اپنے ہاتھوں سے ایوارڈز اور سرٹیفیکیٹ دئیے۔افضل بٹ نے بتایا کہ انہوں نے اب تک کے جتنے بھی بیرون ممالک ٹورز کئے ہیں یہ ٹور ان سب سے بہترین رہا ہے۔اج بھی پاکستانی اسٹیج ڈرامے کا کوئی جوڑ نہیں ہے۔ ہمارے اسٹیج آرٹسٹوں کی پاکستان میں تو بہت عزت ہے ہی،بیرون ممالک میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ڈرامہ کے ڈائریکٹر قیصر پیا تھے۔جنہوں نے ثابت کیا کہ وہ اچھی کامیڈی کے ساتھ ساتھ اچھی ڈائریکشن بھی دے سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -